ابنا: افغانستان میں ہزاروں افراد نے ملک میں امریکی فوج کے دو ہزار چودہ کے بعد قیام کے مجوزہ منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج کو دو ہزار چودہ میں واپس چلے جانا ہے۔ لیکن نئے تجویز کردہ منصوبے کے مطابق امریکہ کے ساتھ دس سال پر محیط سکیورٹی معاہدہ کیا جائے گا۔ اس سے پہلے افغانستان کے صدر حامد کرزئی امریکہ کے ساتھ دس سالہ سٹریٹیجک تعاون پر بات چیت کے لیے قبائلی رہنماؤں اور عمائدین کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔مجوزہ منصوبے کے تحت امریکی فوج دو ہزار چودہ میں دیگر بین الاقوامی افوج کے انخلا کے بعد بھی افغانستان میں رہے گی۔ لیکن کابل میں ہوئے روایتی لویہ جرگے میں شامل مندوبین نے اس منصوبے کے لیے بعض شرائط رکھی ہیں۔.............
/169