ابنا: بلديہ کے حکام کے اعلان کے مطابق دھرنا دينے والوں کو جمعرات کي شام تک ، خود سے اپنے خيمے اٹھا لينے کا موقع ديا گيا ہے اور کہا گيا ہے کہ اگر انہوں نے ايسا نہيں کيا تو ان کے خلاف قانوني چارہ جوئي کي جائے گي -
اس سلسلے ميں بلديہ کے حکام کے حکم نامے کو دھرنا دينے والے بہت سے افراد کے خيموں پر چسپاں کر ديا گيا ہے - ياد رہے کہ مظاہرين کے ساتھ دو ہفتے سے جاري مذاکرات ناکام ہو جانے کے بعد يہ حکم صادر کيا گيا ہے-
لندن پر قبضہ کرو تنظيم کے ايک ترجمان نے اس حکم نامے کي تصديق کي ہے تاہم زور ديا ہے کہ مظاہرين، اس قسم کے حکم پر جگہ خالي کرنے کا ارادہ نہيں رکھتے - لندن پر قبضہ کرو نامي اس تنظيم کے ترجمان نے اسي طرح ، مذاکرات کو ناکام بنانے کے بلديہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے حاليہ مذاکرات ميں ، بلديہ سے تين مطالبے کئے تھے جو پوري طرح سے منطقي و قانوني تھے ليکن حکام نے ہمارے مطالبات کو کوئي اہميت نہيں دي........
/169