ابنا: ڈی آئی جی آپریشنز نے داخلی راستوں پر تعینات تمام پولیس اہلکاروں کو بْلٹ پروف جیکٹس پہن کر گاڑیوں کی تلاشی لینے کے احکامات جاری کردیئے ،ڈی آئی جی آپریشنز غلام محمود ڈوگر نے لاہور میں تمام ڈویڑنل ایس پیز کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں تمام سرکاری ، نیم سرکاری اور اہم مقامات کی سکیورٹی خود چیک کریں ، جبکہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی جانب سے متعلقہ علاقوں میں کی جانے والی ناکہ بندی کی نگرانی بھی کریں۔ شہر بھر میں موجود پارکنگ اسٹینڈز پر موجود عملے کو بھی پولیس کی جانب سے حْکم دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ کارکی پارکنگ کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔ شہر کے داخلی راستوں پر بھی پولیس کی نفری بڑھا کر تمام گاڑیوں کو بْلٹ پروف جیکٹس پہن کرچیک کیا جارہا ہے۔ ............
/169