13 نومبر 2011 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا ہے کہ مارکسزم کي طرح جلد ہي سرمايہ دارانہ نظام کے نظريئے کا بھي خاتمہ ہوگا اور انصاف و آزادي پر مبني الہي اور انساني نظريہ پوري دنيا پر حکمفرما ہوجائے گا-

ابنا: صدر ڈاکٹرمحمود احمدي نژاد نے مسلمان ناشروں کي يونين کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بڑي طاقتوں کے ذريعے دوسرے ملکوں پر قبضے کي کاروائي کے خاتمے کے ساتھ ہي مارکسزم کي طرح جلد ہي سرمايہ دارانہ نظام بھي ختم ہوجائے گا - انہوں نے کہا کہ علاقے کي اقوام کے دشمنوں کي کوشش ہے کہ علاقے ميں پائے جانے والے بعض اختلافات سے فائدہ اٹھائيں اور ان کو علاقے کي اقوام کے خلاف استعمال کريں، بنابريں قوموں کو چاہئے کہ وہ ہوشيار رہيں - صدرمملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہاکہ سوسال قبل قوموں نے غفلت کا مظاہرہ کيا اور اسي غفلت کے باعث سامراجي طاقتوں نے اپني فوجوں کے ذريعے علاقے پر اپنا تسلط قائم کيا، فلسطين پر قبضہ کيا اور علاقے کي اقوام اور خاص طورپر فلسطينيوں پر ايک غيرقانوني اور جعلي حکومت مسلط کردي - صدر احمدي نژادنے کہا کہ جولوگ تقريبا سو سال سے آمروں کي حمايت کرتے چلے آرہے تھے اور قوموں کي آزادي اور ان کے حقوق پائمال کرنے ميں آمر حکومتوں کا ساتھ دے رہے تھے وہي اب ايک سو اسيّ درجے پلٹ کر آزادي جمہوريت اور انساني حقوق کے دفاع کا دعوي کرنے لگے ہيں اور ان کے اس طرح کے دعوے کا مقصدبھي علاقے کے ملکوں پر اپنا تسلط جمانا ہے - اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہاکہ علاقے کي قوموں کو اب جبکہ ان ميں بيداري کي لہر دوڑچکي ہے اور وہ انصاف کے لئے اٹھ کھڑي ہوئي ہيں شيطانوں کے حيلوں سے ہوشيار رہنا ہوگا ، کہيں ايسا نہ ہوکہ وہ گڑھے سے نکلنے کے بعد دوبارہ کنويں ميں گر جائيں - صدڈاکٹرمحمود احمدي نژاد نے اپنے اس خطاب ميں کہاکہ آج دنيا کي بڑي طاقتوں نے ليبيا کے تيل کے ذخائر پر نظريں جمارکھي ہيں اور وہ اس ملک کي دولت لوٹنے کے چکر ميں ہيں- انہوں نے کہاکہ نيٹو افغانستان اور عراق ميں ان ملکوں کےعوام کي مدد کے لئے نہيں آئي ہے بلکہ وہ اپنے مفادات کے حصول کے درپئے ہے --.......

/169