ابنا: کاشف زیدی جو کہ گلشن اقبال کا رہائشی ہے اور پابندی سے نماز مغربین کی ادائیگی کے لئے مسجد مدینۃ العلم گلشن اقبال آتا تھا کو آج ہفتے کی رات کو نو بج کر چالیس منٹ پر مسجد سے واپس جاتے ہوئے کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی یذیدی درندوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے بعد شہید کو گلشن اقبال میں موجود پٹیل اسپتال منتقل کردیا گیا، آخری اطلاعات کے مطابق قانونی دستاویزات مکمل کرنے کے لیے شہید کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے،
شیعہ کلنگ کی تحقیقات کے مطابق شہید نے اپنے اسٹور کا نام mafhhدراصل پنجتن پاک سے متاثر ہوکر رکھا، mسے محمد ، a سے علی، f سے فاطمہ ، h سے حسن اور دوسرے h سے حسین،اسی عشق نے تیس سالہ شیعہ نوجوان کاشف زیدی کو شہادت جیسی عظیم چیز سے ہمکنار کردیا،
شہید ہو نے والے شیعہ نوجوان کاشف زیدی کی نمازیں جنازہ امام بارگاہ شہدائے کربلا خیرالعمل مسجد انچولی میں بعد نمازیں ظہرین ادا کی جائے گی، اخلاقی طور پر مومنین کوشرکت کا حکم ہے...............
169