10 نومبر 2011 - 20:30

واشنگٹن …جنگ نیوز…تھائی لینڈ میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی آئندہ سال کے دوران کمپیوٹر کی پیداوار میں کمی کا باعث بنے گی۔ یہ بات امریکی ادارے انٹر نیشنل ڈیٹا کارپوریشن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی ۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں شدید سیلاب سے پرسنل کمپیوٹرز کے اہم پرزے تیار کرنے والی جاپانی کمپنیوں کے پلانٹس کی پیداوار شدید متاثر ہوئی ہے۔ اور ان کمپنیوں نے 2012 ء کی پہلی سہ ماہی کے برآمدی آرڈرز کا 80فیصد پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ان پرزوں کی فراہمی میں کمی کے نتیجہ میں دنیا بھر میں کمپیوٹر کی پیداوار میں 20فیصد کمی کا امکان ہے ۔ رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی کمپنیوں نے تیار کمپیوٹر کی فراہمی کے آرڈرز میں سے بھی تقریباً 40فیصد کی فراہمی سے معذرت کی ہے ۔  ..... /169