ابنا: رامین مہمان پرست نے کل العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوۓ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں سے متعلق ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو کی رپورٹ کے بارے میں کہا کہ اس ایجنسی نے غلط راستہ اختیار کر لیا ہے اور یہ ایجنسی این پی ٹی معاہدے اور اپنے قانونی دائرے میں رہتے ہوۓ مسائل کا جائزہ لینے کے بجاۓ سیاسی کھیل میں الجھ کر رہ گئي ہے۔ رامین مہمان پرست نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ بعض فریق خاص کر امریکہ ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی کو اپنے ناجائز مقاصد کے حصول کے لۓ ایک حربے کے طور پر استعمال کرنے کے درپے ہے کہا افسوس کہ ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی کے سربراہ اور امریکی حکام کے درمیان ہونے والی ہم آہنگی کے بعد اس رپورٹ میں ایسے مطالب شامل کردیۓ گۓ جو حقائق کے منافی ہیں۔ .............
/169