9 نومبر 2011 - 20:30

ایک عرب سائٹ نے شام کے معاملے میں عرب لیگ کے مؤقف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ نے ہمیشہ سعودی ، صہیونی اور امریکی پالیسیوں کی حمایت کی ہے۔

ابنا: شام کے معاملے میں عرب لیگ کا مؤقف امریکی صہیونی اور سعودی پالیسیوں پر استوار ہے عرب سائٹ کے مطابق عرب لیگ کی تشکیل 1945 میں مسئلہ فلسطین کے لئے ہوئی لیکن عرب لیگ نے آج تک مسئلہ فلسطین کے بارے میں کوئی مثبت اورفیصلہ کن قدم نہیں اٹھایا ، عرب لیگ ہمیشہ امریکہ کے زیر اثر رہا ہے اور علاقہ میں فلسطینی عوام کے مفادات کے بجائے عرب لیگ نے امریکی اور صہیونی مفادات کو تحفظ بخشا ہے۔ عرب سائٹ کے مطابق عرب لیگ امریکی ، سعودی اور صہیونی مثلث کا ایک ادارہ بن گيا ہے جس نے ہمیشہ صہیونی مفادات کی حفاظت اور علاقہ میں امریکی پالیسیوں کی حمایت کی ہے۔

......

/169