8 نومبر 2011 - 20:30

پاکستان کے صدر آصف علي زرداري نے امريکي حکام پر زور ديا ہے کہ وہ تعلقات خراب کرنے والے بيانات دينے سے گريز کريں۔

ابنا: کراچي ميں امريکي پارليماني وفد سے ملاقات کے موقع پر پاکستاني صدر نے کہا کہ ايسے بيانات اور اقدامات سے گريز کيا جائے جن سے پاک امريکہ تعلقات متاثر ہوسکتے ہوں- پاکستان کے صدر نے اپنے ملک کے اس موقف کو ايک بار پھر دہرايا کہ دہشتگردي کے خلاف جنگ اور قدرتي آفات کے نتيجے ميں پاکستان کي معيشت پر منفي اثرات مرتب ہوئے ہيں- انہوں نے کہا کہ حکومت کو معاشي مشکلات کا سامنا ہے جسکي وجہ سے عوام کو راحت پہنچانے ميں دشوارياں پيش آرہي ہيں- سرکاري ذرائع کے مطابق امريکي رکن کانگريس مائيکل مکول کي قيادت ميں سات رکني وفد نے بلاول ہاؤس ميں صدر آصف علي زرداري سے ملاقات کي جس ميں پاک امريکہ تعلقات، دہشتگردي کے خلاف جنگ اور خطے کي مجموعي صورت حال پر بات چيت کي گئي۔

.............

/169