ابنا: کراچی کے قبرستانوں میں سفاک افراد کی مذموم سرگرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں،ناظم آباد کے قبرستان میں ہونے والے گھناوٴنے جرم کے بعد گڈاپ کے علاقے میں واقع قبرستان سے بچوں کی قبریں کھود کر ہڈیاں اور اعضا نکالنے کا انکشاف ہوا ہے،جس پر گورنر سندھ نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔کراچی کے قبرستانوں میں ہونے والے گھناوٴنے جرائم میں سے ایک اور جرم کا انکشاف ہوا ہے،گلشن معمار کے قریب واقع حاجی رکھیو جوکھیو گوٹھ میں عید پر اپنے پیاروں کی قبروں پر جانے والے علاقہ مکینوں کے مطابق قبرستان میں متعدد بچوں کی قبریں کھود کر ان میں سے ہڈیاں نکالی گئی تھیں۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پرتفتیش شروع کردی گئی ہے،جبکہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ نامعلوم افراد نے تقریبا 20 بچوں کی قبریں کھود کر ہڈیاں اور اعضاء نکال لئے۔ گورنر سندھ نے قبروں کی بے حرمتی کے پے در پے واقعات کا نوٹس لے کر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ ڈی سی او کراچی روشن شیخ نے ایڈمنسٹریٹر گڈاپ ٹاوٴن کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
۔۔۔۔۔۔
/11-