7 نومبر 2011 - 20:30

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ نایف بن عبدالعزیز نے شہید پاکستانی شہری فرمان علی کیلئے اعلان کردہ سعودی عرب کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ”کنگ عبدالعزیز میڈل“ان کے والد عمررحمان کوپیش کردیا۔

ابنا: اس سے پہلے ان کے نام جدہ کی ایک شاہراہبھی منسوب کردی گئی ہے۔شہید فرمان علی خان نے نومبر2009میں جدہ میں ہونیوالی طوفانی بارش کے باعث سیلاب میں گھرے 14افراد کی جان بچائی اور اپنی جان ، جان آفریں کے سپردکردی۔سوات سے تعلق رکھنے 32سالہ فرمان علی خان نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بیٹیاں زبیدہ، مدیحہ اور جریرہ سوگوار چھوڑیں۔ وہ چھ برس تک سعودی عرب میں مقیم رہے اور صرف دو بار پاکستان آئے ۔واضح رہے کہ ایک سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر ہزاروں سعودی افراد نے جدہ کی سڑک کو فرمان علی خان کے نام سے منسوب کرنے کی مہم بھی چلائی تھی۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110