ابنا: واشنگٹن کے نیشنل ڈیموکریٹک انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام اسلامی گروپس ایک جیسے نہیں ہیں،ان کاکہنا تھا کہ تیونس انتخابات میں کامیابی حاصل کرنیوالی مرکزی اسلامی پارٹی النہضہ مذہبی آزادی اور خواتین کو مکمل حقوق دینے کا وعدہ کیا ہے ، انہوں نے کہاکہ تیونس انتخابات میں کامیابی حاصل کرنیوالے دیگر سیکولر جماعتوں کو بھی اپنے ساتھ شامل کریں امریکا بھی ان کا ساتھ دے گا ،ہلیری کلنٹن نے کہا کہ عرب دنیا میں ہونے والے حالیہ واقعات سیاس بات کا احساس ہوا ہے کہ درحقیقت اصل انتخاب بدامنی یا اصلاحات کے درمیان میں ہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110