ابنا: پاکستان کے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے روس کے شہر سینٹ پیٹر ز برگ میں اعلیٰ حکام اورتاجر برادری سے خطاب میں روس کی حکومت اور عوام کو تعلقات مزید بہتر بنانے کی پیش کش کی ہے اور روسی وزیراعظم کی یوریشین تنظیم کی تجویزکاخیرمقدم کیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات خطے کے وسیع ترمفاد میں ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں امن کے لیے اہم کردار اداکریگی اور کہا کہ یہ تنظیم علاقائی روابط کے لیے پہلے ہی اہم کردار ادا کررہی ہے۔وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آج سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمایندگی کریں گے۔ ............. /169
6 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 277047
پاکستان کے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے روس کی حکومت اور عوام کو تعلقات مزید بہتر بنانے کی پیش کش کی ہے اور روسی وزیراعظم کی یوریشین تنظیم کی تجویزکاخیرمقدم کیا ہے۔