ابنا: وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ عوام نے بال ٹمپرنگ اور میچ فکسنگ کو مسترد کر دیا ہے۔ عیدالاضحٰی پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ وہ عیدالاضحٰی پر طالبان اور تمام دہشتگرد تنظیموں کو امن کی دعوت دیتے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ گمراہ کی جانیوالی نوجوان نسل طالبان کو چھوڑ چکی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ طالبان ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو عوام نے مینڈیٹ دیا، اسکا احترام کیا جانا چاہیے، رحمان ملک نے کہا کہ عوام نے بال ٹمپرنگ اور میچ فکسنگ مسترد کر دی ہے اور گیم فیئر ہونا چاہیے، رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور آنیوالی نسلوں کیلئے ملکرکام کرنا ہو گا۔ ...........
/169