5 نومبر 2011 - 20:30

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل اور پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن پرویزسروری نے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کےسربراہ کونصیحت کی ہےکہ وہ امریکہ کی غیرذمہ دارانہ پالیسی کےجال میں نہ پھنسیں ۔

ابنا: پارلیمنٹ کے رکن پرویز سروری نے ہمارےنمائندے کوانٹرویو دیتےہوئے ایران کےایٹمی پروگرام کےبارےمیں منظرعام پرنہ آنے والی یوکیا آنو کی رپورٹ کےسلسلےمیں امریکہ اورمغربی ذرائع ابلاغ کی ہنگامہ آرائی اور کچھ دنوں پہلے امریکی حکام سے ان کی ملاقات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ ایسا نظرآتاہےکہ آئی اے ای اے کی رپورٹ امریکہ لکھتاہے ۔سروری نےاس قسم کی رپورٹوں کوسیاسی اور ناقابل اعتبار قراردیتے ہوئےکہا کہ دنیا کواس طرح کے پروپیگنڈے کی کوئی پرواہ نہيں ہے اوراسلامی بیداری کی تحریک اور سرمایہ دارانہ نظام کےخلاف جاری تحریک کے پیش نظر خودغرضی پرمبنی ان رپورٹوں کا بین الاقوامی سطح پرسیاسی عمل میں کوئی اثرنہيں ہوگا۔............

/169