5 نومبر 2011 - 20:30

کراچی…سندہ رینجرزنے کراچی کے مختلف علاقوں میں تلاشی کے دوران متعددافرادکو حراست میں لے لیا، اسلحہ اور دوگاڑیاں بھی برآمدکر لیں۔

ابنا: گزشتہ 48 گھنٹوں میں سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں سلمان فارسی سوسائٹی،جمعہ گوٹھ،شاہ فیصل ٹاؤن،سائٹ ٹاؤن ،اورنگی ٹاؤن،گلشن اقبال اور ماڑی پور میں تلاشی کے دوران 32 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیاتلاشی کے دوران 13 غیر قانونی اسلحہ اور 2 مسروقہ گاڑیاں بھی رینجرز نے برآمد کر لیں۔ رینجرز ترجمان کے مطابق سندہ رینجرز نے عید الاضحی کے موقع پر نماز عید کے پر امن اجتماعات کے انعقاد کیلئے سیکیورٹی کے مربوط اورمناسب انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
..............

/169