ابنا: غزہ ميں سيکورٹي اور اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کي شام شمالي غزہ کے علاقے بيت لاہيا ميں اسرائيلي فوج کے ہوائي اور توپخانے کے حملے ميں دو فلسطيني شہيد اور دسيوں ديگر زخمي ہوگئے۔ صہيوني فوج نے اسي طرح شمال مغربي غزہ کے علاقے السودانيہ کے ساحل بھي پر حملہ کرکے علاقے کي زرعي اراضي کو آگ لگادي۔ابھي اس علاقے ميں ہونےوالے ممکنہ جاني نقصان کے بارے ميں معلوم نہيں ہوسکا ہے۔ غزہ پر صہيوني ریاست کے حملوں ميں ايک ايسے وقت شدت آئي ہے جب پچھلے دنوں کے دوران غزہ پر اسرائيلي فوج کے حملوں ميں بارہ فلسطيني شہيد ہوچکے ہيں۔............
/169