ابنا: مشرقي عراق کے صوبہ ديالہ کے سيکورٹي ذرائع کے مطابق بعقوبہ کے جنوبي مغربي علاقے ام الفحم ميں جمعرات کي صبح اس جگہ پر دو دھماکے ہوئے جہاں فوج سے وابستہ بيداري فورس کے اہلکار تنخواہ لينے کے لئے جمع تھے ـ حملے ميں دس افراد جاں بحق اور پچيس زخمي ہو گئےـ
حملے کا نشانہ بننے والے افراد ميں بيشتر کا تعلق بيداري فورس سے ہے جو اپني تنخواہ لينے کے لئے ايک فوجي مرکز ميں گئے تھےـ
............
/169