ابنا: سپاہ محمد اُس وقت وجود میں آئی جب تشیعُ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی تھی یہ الفاظ ہے سپاہ محمد کے سربراہ سید غلام رضا نقوی کے فرزند ابوتراب نقوی کے اُن کا کہنا تھا کے والد صاحب کی کمی اس وجہ سے زیادہ محسوس نہیں ہوتی کیونکہ اسیری ہمارے آئمہ کی سُنت ہے، دین کے نام پر تکالیف کو برداشت کرنا شیعیت کی تاریخ ہے، اگر آج ہم اپنا مذہب چھوڑ دیں تو دشمن ہمیں آنکھوں پر بٹھا لے گا، ہم باغیرت قوم کے ا فرد ہیں، ہم تکالیف اور اذیتیں تو برداشت کر سکتے ہیں مگر ایک لمحہ کے لیے اہل بیت کی محبت سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں
ابوتراب نقوی کا کہنا تھا کے جب میرے والد جیل میں گئے تو میری عمر تقریباً اٹھ برس تھی اور اب تیئس سال کا ہوگیا ہوں، میرے بابا کو جیل میں گئے ہوئے تقریباً پندرہ برس بیت گئے ہیں، میرے دو بھائی اور تین بہنیں ہیں، اس کے علاوہ گھر کا و احد کفیل ہوں اور والد صاحب کے کیسز کی بھی پیروی کررہا ہوں۔..............
/169