ابنا: اقوام متحدہ کے خصوصي رپورٹر فلپ ايلسٹن نے اپني رپورٹ ميں اسرائيل کے دہشتگردانہ اقدامات کے نئے اعداد و شمار پيش کئے ہيں- اقوام متحدہ کي تازہ رپورٹ کے مطابق اسرائيل کے زيادہ تر دہشتگرادنہ اقدامات فلسطينيوں کے خلاف رہے ہيں اور ان ميں سے زيادہ تر اقدامات آزاد فلسطيني علاقوں ميں انجام ديئے گئے ہيں جس سے اس بات کي نشاندھي ہوتي ہے کہ اسرائيل کے دہشتگردانہ اقدامات صرف فلسطيني علاقوں تک محدود نہيں ہيں بلکہ دنيا کے ديگر علاقے بھي اسرائيلي دہشتگردي سے محفوظ نہيں ہيں- اقوام متحدہ کے خصوصي رپورٹر نے اپني رپورٹ ميں يہ بات زور ديکر کہي ہے کہ سن دوہزار دو سے دوہزار آٹھ تک تين سو تراسي فلسطينيوں کو اسرائيلي جاسوسي ادارے موساد نے دہشتگردي کا نشانہ بناکر قتل کيا ہے- ياد رہے کہ موساد کے ايجنٹوں نے تحريک مزاحمت اسلامي حماس کے ايک رہنما محمود المبوح کو دبئي کے ايک ہوٹل ميں قتل کيا تھا- صيہونيوں نے حال ہي ميں ايسے پرچے بھي شہر بيت المقدس کي ديوراوں پر نصب کئے ہيں جن ميں اسرائيلوں کو تاوان حاصل کرنے کي غرض سے رہا ہونے والے فلسطينيوں کو قتل کرنے کي ترغيب دلائي گئي ہے- ادھر حماس نے بھي امريکہ کي تائيدو حمايت سے ہونے والے اسرائيل کے دہشتگردانہ حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کيا ہے کہ امريکي کانگريس فلسطينيوں کے خلاف دہشتگردانہ اقدامات جاري رکھنے کے حوالے سے اسرائيل کي حوصلہ افزائي کر رہي ہے-
...........
/169