31 اکتوبر 2011 - 20:30

عالم اسلام كے خبر نگاروں ، تجزیہ كاروں اور نمائندگان ذرائع ابلاغ كے لیے ضروری ہے كہ آزادانہ طور پر خبروں كی دقيق تشہير كے ساتھ ساتھ قوی تجزیے پيش كریں اور اتحاد و يكجہتی كے ساتھ غرب كی میڈيا وار كا مقابلہ كریں ۔

ابنا: اٹھارہویں مطبوعات اور خبر رساں ايجنسيز نمائش منعقدہ تہران میں پاكستانی مطبوعات كے نمائندے چوہدری خادم حسين نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : عالم اسلام كا میڈيا اسلامی اتحاد كی تشكيل اور اختلافات مٹانے كے لیے بھرپور كردار ادا كرے ۔

انہوں نے اس امر كہ اكثر اسلامی ممالك كے ذرائع ابلاغ اور مطبوعات خبری اور تحليلی لحاظ سے مغربی میڈيا كے تابع ہیں ، پر اظہار افسوس كرتے ہوئے كہا : عالم اسلام كے صحافيوں ، تجزیہ نگاروں اور میڈيا كے نمائندوں كو آزادانہ طور پر اخبار كی تشہير كر كے قوی اور تعميری تبصرے اور تجزیے پيش كرنے چاہئیں ۔ .........../169