ابنا: اطلاعات کےمطابق صہیونی فوجیوں نے آج غرب اردن پرحملہ کرکےتحریک حماس کےرہنما شیخ حسن یوسف اور ان کےبیٹے اویس کوگرفتار کرلیا۔
دوسری جانب صہیونی فوجیوں نےآج صبح غرب اردن کےکچھ علاقوں پرحملہ کرکےگیارہ فلسطینیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔
صہیونی فوج نے گرفتار ہونےوالےفلسطینیوں کی فلسطینی انتظامیہ کےساتھ وابستگی کی جانب اشارہ کئےبغیر انھیں تفتیشی مراکز میں منتقل کردیاہے۔
اسرائیل کےساتھ فلسطینی قیدیوں کےتبادلے کےمعاہدے کےپہلےمرحلے پرعمل درآمد میں صہیونی جیلوں سے چارسوستترفلسطینیوں کی آزادی کےباوجود، یہ حکومت فلسطینی شہریوں کی گرفتاری کاسلسلہ جاری رکھےہوئےہے جبکہ اس معاہدےکےمطابق پچاس دن بعد مزید پانچ سوپچاس فلسطینی قیدیوں کورہاکیاجاناہے۔
...........
/169