31 اکتوبر 2011 - 20:30

امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں میں برفانی طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد11تک پہنچ گئی ہے۔

ابنا: امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں میں برفانی طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد11تک پہنچ گئی ہے۔  برفانی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے30 لاکھ سے زائدگھرانے اور کاروباری مراکز متاثرہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکا کی مشرقی ساحلی ریاستوں میں بے وقت کے برفانی طوفان نے تباہی مچا دی ہے اور ریاست میساچوسٹس کے بعض علاقوں میں ستائیس انچ سے زیادہ برف پڑی ہے۔حکام کے مطابق طوفان سے متعلقہ حادثات میں اب تک11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ریاست میری لینڈ سے میساچوسٹس تک تیس لاکھ سے زائد مکانات کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے. ...........

/169