30 اکتوبر 2011 - 20:30

لندن ... امریکی ریاست اوریگون اور لندن میں بے روز گاری اور سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف مظاہرہ کیا گیا ،جبکہ پولیس نے امریکا میں درجنوں مظاہرین گرفتار کرلیے۔

ابنا: امریکی ریاست اوریگون کے علاقے پورٹ لینڈ میں آکوپائے پورٹ لینڈ مہم کے اراکین نے بے روز گاری کے خلاف جیمسنJamison اسکوائر پر مظاہرہ کیا۔پولیس نے بدامنی کے الزامات عائد کرتے ہوئے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔پورٹ لینڈ میں بے روز گاری اور عدم مساوات کیخلاف 6 اکتوبرکوکیمپ قائم کردیا گیاتھا۔ ادھر لندن کے سینٹ پال چرچ کے باہر سینکڑوں مظاہرین کا سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی کیمپ جاری ہے۔لندن کے سینٹ پال کے باہر کئی دونوں سے مظاہرین نے سرمایہ دارنہ نظام کے خلاف کیمپ لگا رکھا ہے جس کے باعث چرچ آنے جانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،چرچ انتظامیہ اور مقامی حکام نے کیمپ کو ہٹاوانے کے لیے عدالت سے رابطہ کیا ہے۔تاہم مظاہرین کا موقف ہے کہ وہ یہاں سے نہیں ہٹیں گے۔
......
/169