ابنا: نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں ناصبی ٹولے کے شرپسندوں کی فائرنگ سے ہمارے اہلسنت بھائی 32 سالہ قاسم علی شہید ہوگئے،32 سالہ قاسم علی، شہید علامہ حسن ترابی حملہ کیس کے اہم گواہ تھے،32 سالہ قاسم علی سبزی فروش تھے، اُن کو اس جرم میں گولیاں مار دی گئی کے وہ اپنے ضمیر کی آواز پر قائم رہے، اور ہزار دھمکیاں ملنے کے باوجود بھی شہید علامہ حسن ترابی حملہ کیس سے منہ نہیں موڑایہ عظیم شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائے جہاں ایک اہلیسنت نے ایک اہل تشیع کے لیے اپنی جان دے دی، ہزار دھمکیاں، مسلسل ناصبی ٹولے کی طرف سے ملنے والی زہنی ازیت بھی قاسم علی کی ہمت کو کم نہ کرسکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110