ابنا: نیو یارک میں برفباری کے باوجود مظاہرین کیمپ چھوڑنے کو تیار نہیں۔ نیو یارک میں برف باری ، بارش ، شدید سردی اور تیز ہوائیں بھی وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کے شرکاء کے عزم کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکیں۔ لوئر مین ہٹن پارک میں مظاہرین کے خیموں پر برف جمع ہوگئی۔ خون منجمد کردینے والی سردی کے باوجود اقتصادی عدم مساوات کے خلاف مظاہرین کا عزم و حوصلہ برقرار ہے۔بلیک ٹریڈ یونین نیویارک کے صدر ڈونلڈ ایفلک کا کہنا تھا کہ ابھی تو تحریک کا آغاز ہی ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ نناوے فیصد عوام بہتر حالات کار کے مستحق ہیں ان کی بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ تحریک میں شامل افراد کے علاوہ بھی نیویارک کے شہریوں نے مظاہرین کے لیے حمایت کا اظہار کیا اور شدید سردی میں مظاہرہ جاری رکھنے والوں کو سراہا۔" ..............
/169