28 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران دفاعی شعبہ میں مصر و لیبیا کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ایران دفاعی شعبہ میں مصر و لیبیا کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران پر الزامات عائد کرنا امریکی کی دیرینہ اور معاندانہ پالیسی کا حصہ ہے اور سعودی سفیر کے قتل کی سازش بھی امریکہ کی اسی پالیسی کا حصہ ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ علاقائي عوام کے سامنے بالکل درماندہ ہوگیا ہے اور اپنی درماندگی کا سبب ایران کو قرار دے رہا ہے۔ جنرل وحیدی نے کہا کہ علاقائی عوام کے سامنے امریکہ اور اس کے حامی حکمرانوں کا کردار واضح ہے اور اب تو امریکی عوام بھی امریکی نظآم اور حکام سے متنفر ہورہے ہیں انھوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لئے ہر لحاظ سے آمادہ ہیں۔........

/169