26 اکتوبر 2011 - 20:30

روم……وزیراعظم سلویو برلسکونی رواں سال آخر میں اپنے عہدہ سے مستعفی ہو جائیں گے، آئندہ برس مارچ میں ملک میں نئے انتخابات منعقد کیے جائیں۔

ابنا: اطالوی اخبار ”لا ریپبلیکا“ کے مطابق یورپی یونین کی طرف سے شدید دباوٴ کے نتیجے میں اٹلی کے حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں میں وزیر اعظم سلویو برلسکونی کی قیادت میں اقتصادی اصلاحات کے ایک وسیع تر پروگرام پر اتفاق رائے ہو گیا تاہم اس پروگرام کی تفصیلات برسلز میں یورپی یونین کی سربراہی کانفرنس کے آغاز سے پہلے تک بالکل خفیہ رکھی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق اس اتفاق رائے کے بدلے برلسکونی کو یہ وعدہ کرنا پڑا کہ وہ سال رواں کے آخر میں مستعفی ہو جائیں گے اور آئندہ برس مارچ میں ملک میں نئے عام انتخابات کرائے جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے روم حکومت میں شامل چھوٹی جماعت نارتھ لیگ کے رہنما امبیر ٹوبوسی نے کہا کہ برلسکونی اپنے حکومتی اتحادیوں کے ساتھ اس اتفاق رائے میں صرف عبوری طور پر کامیاب ہوئے ہیں۔ 
............

/169