ابنا: عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب ميں واقع شہر بابل ميں آيت اللہ العظمي سيد علي سيستاني کے نمائندے کے گھر ميں ہونے والے بم دھماکے ميں ان کي اہليہ اور دو بچے جاں بحق ہو گئے ہيں-
موصولہ رپورٹ کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے منگل کي رات صفا موسوي کے گھر ميں دھماکہ کرکے ان کي اہلييہ اور دو بچوں کو شہيد کر ديا تاہم اس حملے ميں صفا موسوي کو کوئي نقصان نہيں پہنچا- يہ ايسے عالم ميں ہے کہ دو ہفتے قبل بھي آيت اللہ العظمي سيستاني کے دفتر کے ايک رکن کو نامعلوم مسلح افراد نے شہيد کر ديا تھا-
دريں اثنا بدھ کي صبح شمالي عراق کے موصل شہر ميں دو کار بم دھماکوں ميں سترہ افراد شہيد اور زخمي ہوئے ہيں- سيکورٹي ذرائع نے بتايا ہے کہ دھماکے بہت شديد تھے اس ليے مرنے والوں کي تعداد ميں اضافے کا خدشہ ہے-
اسي طرح صوبہ ديالہ ميں ہونے والے ايک بم دھماکے ميں تين ايراني زائرين زخمي ہو گئے ہيں- يہ دھماکہ بدھ کي صبح بعقوبہ سے پينتيس کلو ميٹر شمال ميں واقع امام ويس کے علاقے ميں ايراني زائرين کي بس کے راستے ميں ہوا- دھماکے کے سبب تين ايراني زائرين کے زخمي ہونے کے علاوہ بس کو بھي کافي نقصان پہنچا- زائرين کو علاج کے ليے اسپتالوں ميں داخل کرا ديا گيا ہے-
دريں اثنا عراقي سيکوريٹي دستوں نے صلاح الدين صوبے سے کالعدم بعث پارٹي کے بعض عہديداروں اور کچھ سابق فوجي افسروں کو گرفتار کيا ہے-
عراقي پوليس نے بدھ کي صبح ايک کارروائي کے دوران تکريت سميت صلاح الدين صوبے کے مختلف علاقوں سے عراقي فوج کے انيس سابق افسروں اور بعث پارٹي کے دو عہديداروں کو گرفتار کرنے ميں کاميابي حاصل کي-
يہ کارروائي عراقي حکومت کے حکم پر انجام پائي تھي اور گرفتار شدگان کو تفتيش کے ليے پوليس مراکز ميں منتقل کرديا گيا ہے-
اتوار کے روز بھي فوج کے تيس سابق افسروں اور بعث پارٹي کے کچھ عہديداروں کو اس صوبے سے گرفتار کيا گيا تھا ـ
...............
/169