25 اکتوبر 2011 - 20:30

یہ سعودی عرب کے مرحوم ولیعہد کی آخری رسومات کی ایک تصویر ہے جس میں ماسک پہنے ایک شخص بھی دکھایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز ہیں لیکن اس ماسک زدہ تصویر کو ان کی دوسری تصویروں سے موازنہ کیا جائے تو نہیں لگتا کہ یہ سعودی عرب کے بادشاہ ہونگے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولیعہد کل بروز منگل نیویارک سے سعودی عرب منتقل کی گئی اور ان کی نماز جنازہ مسجدالحرام میں ادا کی گئی جبکہ سعودی بادشاہ بھی اپنے معمر بھائیوں کے ہمراہ دکھائے گئے جو نماز جنازہ میں شریک تھے۔ نماز جنازہ کے بعد ولیعہد کی میت مقبرة العود میں منتقل کی گئی اور وہیں دفنائی گئی۔عبداللہ بن عبدالعزیز کو گذشتہ ہفتے آپریشن کے کے بعد آرام کا مشورہ دیا گیا تھا جبکہ بعض ذرائع نے کہا ہے کہ وہ نقاہت کی وجہ سے ریاض سے مکہ معظمہ تک سفر کرنے کے قابل نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔/110