24 اکتوبر 2011 - 20:30

امريکا ميں گرفتار ہونے والے ايراني نے واشنگٹن ميں سعودي عرب کے سفير کے قتل کي سازش ميں ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کرکے امريکا کي پيشاني پر رسوائي کا ايک اور داغ لگا ديا ہے-

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق منصور ارباب سيار نے امريکا کے فيڈرل کورٹ ميں پير کے روز اپنے اوپر لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کر ديا اور اس طرح ايران کے خلاف مکمل جھوٹے اور بے بنياد الزامات کے سلسلے ميں وائٹ ہاؤس کے حکام کو مصيبت ميں ڈال ديا ہے-

حال ہي ميں نيويارک ميں گرفتار ہونے والے منصور ارباب سيار پر عام تباہي پھيلانے والے ہتھياروں کے استعمال اور دہشتگردانہ کارروائي کي سازش تيار کرنے کا الزام لگايا گيا ہے-

ايران نے اپنے خلاف امريکي حکام کے حاليہ دعووں کو اسلامي ممالک کے درميان اختلاف ڈالنے کي سازش قرار ديتے ہوئے بارہا کہا ہے کہ ارباب سيار ايک ايراني الاصل امريکي ہے اور اس کا ايراني حکام سے کبھي کوئي تعلق نہيں رہا ہے-

حزب اللہ لبنان کے سيکريٹري جنرل سيد حسن نصر اللہ نے بھي المنار ٹي وي چينل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايران پر لگائے جانے والے اس الزام کا اصل سبب ايراني حکام کي جانب سے واشنگٹن اور تہران کے درميان ہاٹ لائن قائم کيے جانے سے انکار ہے ـ.........

/169