ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے ارنا سے گفتگو میں کہا کہ اقوام متحدہ نے ہمیشہ امریکہ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی ہے اور ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کےبارے میں اس کی رپورٹ بےاعتبار اور بےبنیاد ہے۔ پاکستان کی سنیٹ کے رکن نے کہا کہ ایران ایک آزاد و خود مختار ملک ہے اور ایرانی عوام کی رائے اور نظر ایران میں آزادی بیان و عقائد کو ظاہر کرتی ہے۔پاکستان کے سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں سب سے بڑا امن پسند ملک ہے اور ایران امریکہ اور مغربی طاقتوں کی سازشوں کے باوجود اپنے قائد کی دانشمندانہ قیادت میں مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی طاقتیں ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران پر بے بنیاد الزامات لگاتی رہتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان بے بنیاد الزامات سے مسلمان ملکوں کےساتھ ایران کے تعلقات کو خراب کریں۔قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر احمد شہید نے بےبنیاد اور غیر منصفانہ رپورٹ پیش کرکے دعوی کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں انسانی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔ادھر ایران اور عالمی مبصرین اور ماہرین نے اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کی مذمت کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے بھی اس رپورٹ کو حقائق سے عاری قراردیتے ہوئے شدید الفاظ میں اس کی مذمت کی ہے۔...........
/169