23 اکتوبر 2011 - 20:30

گلعاد شالیت کا کھوج لگانے میں بری طرح ناکام ہونے کےبعد صہیونی ریاست کی خونخوار انٹیلی جنس ایجنیساں اب اپنے اس فوجی سے معلومات حاصل کرکے اس خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہیں، جہاں اسے رکھا گيا ۔

ابنا: یاد رہے صہیونی فوجی گلعاد شالیت پانچ برس تک حماس کی قید میں تھا لیکن صہیونی ریاست کی انٹیلی جنس ایجنسیاں بلند و بانگ دعووں کے باوجود بھی حماس کے اس خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگانے میں بری طرح ناکام رہیں جہاں شالیت کو رکھا گيا تھا۔
ادھر حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس خفیہ ٹھکانے کو ہرگز ظاہر نہیں کیا جائے گا جہاں صہیونی فوجی گلعاد شالیت کو پانچ برسوں تک رکھا گيا تھا۔ صہیونی ریاست کے اس فوجی کے عوض قدس کی غاصب حکومت نے فلسطین کے ایک ہزار ستائیس قیدی رہا کرنے کا معاہدہ کیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں چار سو سے زائد قیدیوں کو رہا کیا گيا ہے۔
........... 
/169