ابنا: ڈاکٹر لاريجاني نے ليبيا کے ڈکٹيٹر کے خاتمے اور عوامي تحريک کي کاميابي کي مناسبت سے ہفتے کے روز اپنے ايک پيغام ميں کہا کہ ليبيا کے مسلم عوام کو چاہئے کہ ايک عوامي حکومت کا قيام پوري طرح عمل ميں آ جانے تک پورے جوش و خروش کے ساتھ ميدان ميں موجود رہيں ـ پارليمنٹ کے اسپيکر نے کہا کہ ليبيا کے مجاہد عوام کي تحريک کي فتح سے ايک بار پھر ثابت ہو گيا کہ عوام کے ارادوں کو کچلا نہيں جا سکتاـ ڈاکٹر لاريجاني نے کہا کہ ليبيا کے واقعات حال ان تمام ڈکٹيٹروں کے لئے عبرت ہے جنہوں نے اسلام اور عوام سے روگرداني کي ہے-.............
/169