ابنا: بھارت میں بھی آکیوپائے وال اسٹریٹ موومنٹ سے اظہاریکجہتی کے لئے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ریلی نکالی گئی۔نیویارک میں وال اسٹریٹ پرقبضہ کرو تحریک کے تحت مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین شہرکے مختلف علاقوں میں مارچ کرتے ہوئے مین ہیٹن پہنچے۔ شرکانے نجی کمپنیوں کی لالچ کے خلاف نعرے لگائے۔سڈنی میں معاشی ناہمواریوں اوردولت کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف پڑاوٴ ڈالے مظاہرین کے کیمپ پر علی الصباح پولیس نے چھاپہ مارااورکیمپ کواکھاڑپھینکا، اس دوران درجنوں افرادکوحراست میں لے لیا گیا۔بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہرکولکتہ میں بھی طلبہ نے آکیوپائے وال اسٹریٹ موومنٹ سے اظہاریکجہتی کے لیئے ریلی نکالی۔شرکانے بینرزاٹھا رکھے تھے جن پرسرمایہ دارانہ نظام کے خلاف نعرے درج تھے۔ ..........
/169