22 اکتوبر 2011 - 20:30

بدین…سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں اب تک زندگی معمول پر نہیں آسکی ہے۔نوکوٹ میں سیم نالے کا شگاف ٹوٹنے سے پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔

ابنا: نوکوٹ میں پْر کئے جانے والا سیم نالے کا شگاف پھر سے ٹوٹ گیا ہے۔ جس کے باعث ملحقہ علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ سانگھڑ انتظامیہ کو نکاسی آب نہ کرنے کیخلاف سندھ ہائی کورٹ نے کل طلب کرلیا ہے۔دوسری جانب میر پور خاص میں بھی بعض سرکاری عمارتوں سمیت کئی علاقوں میں اب بھی پانی کھڑا ہے۔خیرپور کے سیلاب زدہ علاقوں سے نقل و مکانی کے باعث کئی دیہات ویران ہوگئے ہیں۔وبائی امراض کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگا ہوا ہے۔بدین کے کئی علاقوں میں بھی نکاسی آب کا کام نہیں ہوسکا ہے جبکہ خیر پور کمبو،ملکا نی شریف سے لے کر بھگڑا میمن کے طویل علاقوں میں اب بھی پانی کھڑا ہے۔ 
...........

/169