21 اکتوبر 2011 - 20:30

لاہور… لاہور میں آج مزید چار افراد ڈینگی کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے،شہر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 239 ،پنجاب میں 269 ہوگئی ۔

ابنا: لاہور میں آج صبح گنگا رام اسپتال میں علامہ اقبال ٹاوٴن کا رہائشی 50 سالہ اسلم ڈینگی بخار سے چل بسا۔ میو اسپتال میں دم توڑنے والا 33 سالہ شکیل جڑانوالہ کا رہائشی تھا، سروسز اسپتال میں عمران اور عبدالرشید اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے،پنجاب میں 242 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 300جبکہ لاہور میں 199 نئے کیسز سے یہ تداد پندرہ ہزار 609 ہوگئی ، اسپتالوں میں ایک ہزار 385 مریض زیر علاج ہیں جبکہ اٹھارہ ہزار 34 صحت یاب ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کیلیے تمام طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں ،گھروں اور گھروں سے باہر پچانوے فی صد مقامات پرمچھروں کا خاتمہ کر دیا گیا ، اب تمام توجہ لاروے پر دی جا رہی ہے۔  ..........

/169