ابنا: بدین… سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی اب بھی کھڑا ہے،پانی کی نکاسی کے اقدامات نہ کرنے پرسانگھڑکی ضلعی حکومت کو عدالت نے طلب کرلیا ہے،سانگھڑڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں ضلعی حکومت کیخلاف پٹیشن داخل کرائی گئی تھی جس میں موٴقف اختیارکیاگیا تھاکہ ضلعی عدالتوں سمیت سرکاری عمارتوں سے پانی کیاخراج کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں جس پرعدالت نیدونوں فریقین کو 24 اکتوبر کوطلب کرلیا ہے۔ بدین میں ایل بی او ڈی میں پانی کا بہاوٴکم نہیں ہوسکا ہے ،جس کے باعث ملحقہ علاقوں سے پانی کا اخراج ناممکن ہوگیاہے۔ خیرپورکے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی کمی سے متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
............
/169