19 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ میں انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہےکہ امریکہ میں مظاہرہ کرنے والوں کی پولیس کے تشدد کے مقابل حمایت کرے۔

ابنا: پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کمیٹی کی سربراہ زہرہ الھیان نے امریکہ میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جاری تحریک پر امریکی پولیس کے تشدد کے پیش نظر کہا ہے کہ امریکی قوم کو برسوں سے کچلا جارہا ہے یہان تک کہ وہ وہائٹ ہاوس کے حکام کی پالیسیوں کے خلاف پرامن مظاہرہ بھی نہیں کرسکتی۔ الھیان نے کہا کہ وہائٹ ہاوس کے حکام کی دشمنانہ پالیسیاں جو افغانستان ، عراق پرقبضے اور دیگر ملکوں کے امور میں مداخلت کے طورپر دیکھی جاسکتی ہیں ان سے صورتحال اس قدر بگڑچکی ہےکہ نہ صرف امریکی حکومت کے زیر ستم قومیں اب ان خباثتوں کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتیں بلکہ امریکی قوم نے اب وہائٹ ہاوس کے خلاف قیام شروع کردیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ مجلس شوراے اسلامی میں انسانی حقوق کمیٹی کی سربراہ نے کہا کہ مجلس شورائے اسلامی عالمی برادری سے اپیل کرتی ہے کہ ملت امریکہ کی تحریک کےخلاف وہائٹ ہاوس کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ امریکی قوم کے حقوق کا دفاع کرے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کےمطابق امریکی حکومت کو وال اسٹریٹ تحریک پر تشدد ڈھانے کا کوئي حق نہیں ہے۔............ /169