18 اکتوبر 2011 - 20:30

عراق کی اعلی اسلامی کونسل کے ایک رکن نے شام کے خلاف آل سعود و آل یہود کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود نے افغانستان میں طالبان کی حمایت کرکے وہاں تباہی پھیلائی اور اب وہ شام میں بھی وہابیوں کے عقائد پر مبنی طالبانی حکومت لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ابنا: عراق کی اعلی اسلامی کونسل کے ایک رکن باقر جبر الزبیدی نے شام کے خلاف آل سعود و آل یہود کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود نے افغانستان میں طالبان کی حمایت کی اور اب وہ شام میں بھی وہابیوں کے عقائد پر مبنی طالبانی حکومت لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ریاض ، مکہ اور جدہ کی بعض مساجد میں دہشت گردوں کو تربیت دےکر شام روانہ کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا سعودی عرب نے کئی ملین فتنہ انگیز سی ڈیز شام میں قبائیلی جنگ چھیڑنے کے لئے روانہ کی ہیں انھوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب کی منظور نظر حکومت شام میں آگئی تو وہ اہلسنت کے ساتھ بھی جنگ کرےگی کیونکہ سنی وہابیوں کے عقائد کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ واضحر ہے کہ سعودی عرب امریکہ اور اسرائيل کے ساتھ ملکر شام کی حکومت کے خلاف عملی سازش میں ملوث ہے۔.......... /169