ابنا: پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ افغانستان کی طرف سے پاکستانی علاقے میں حملے ہرگز برداشت نہیں کئے جائیں گے ،حملے روکنے کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے اورحملوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور کے ساتھ ساتھ باقاعدہ فوجی جوان بھی سرحد پر تعینات کر دیئے گئے ہیں جو ان حملوں کا بھرپور جواب دینگے۔ فوجی ترجمان کاکہناتھا کہ باجوڑمیں دہشت گردحملے کی اطلاع ہے مگرابھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، افغان آرمی اورایساف کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایاہے مگر ابھی ان علاقوں میں کوئی مؤثرکارروائی نہیں ہوئی۔۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کی طرف سے پاکستانی علاقے پر حملوں میں کئی جوان شہید اور زخمی ہوچکے ہیں، یہ صورتحال کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ سرحد پار موجود اتحادی فوجیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شرپسندوں اور دہشتگردوں کو پاکستانی علاقے پر حملے کرنے سے روکیں ۔
...........
/169