17 اکتوبر 2011 - 20:30

صدر مملکت نے کہا ہے کہ تہران کے خلاف امريکا کے حاليہ الزام کا مقصد ايران اور سعودي عرب کے درميان اختلاف پيدا کرنا ہے, صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے پير کي رات الجزيرہ ٹيلي ويژن چينل سے اپني گفتگو ميں يہ بات کہي -

ابنا: انہوں نے کہا کہ علاقے پر تسلط جمانے کے لئے سعودي عرب اور ايران کے تعلقات کو خراب کرنا اور اپنے داخلي مسائل اور مشکلات سے لوگوں کي توجہ ہٹانا ، ايران کے خلاف تازہ الزامات کا اہم ترين محرک ہے- صدرمملکت نے کہا کہ امريکا نے اس لئے ايران کو اس مرحلے پر نشانہ بنايا ہے تاکہ وہ اپنے عوام اور پوري دنيا کے لوگوں کي توجہ اپنے داخلي مسائل سے ہٹا سکے-

صدر ڈاکٹرمحمود احمدي نژاد نے سلامتي کونسل ميں امريکا کے ذريعے ايران کے خلاف لگائے گئے الزامات کو پيش کئے جانے کے سلسلے ميں تہران کے موقف کے تعلق سے پوچھے گئے ايک سوال کے جواب ميں کہا کہ سلامتي کونسل پر امريکا کا قبضہ ہے اورواشنگٹن نے گذشتہ تيس سال سے ايران کے عوام کے خلاف مسلسل مخاصمانہ پاليسياں اپنا رکھي ہيں-

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ واشنگٹن نے اس دہشتگردانہ سازش ميں ايران کے ملوث ہونے کا الزام اس لئےلگايا ہے تاکہ اسلامي جمہوري نظام کے خلاف مزيد پابندياں لگانے کا بہانہ تلاش کرسکے -.............

/169