ابنا: يورپ کے سبھي ملکوں ميں بڑي کمپنيوں کي منافع خوري کے خلاف عوامي مظاہرے بدستور جاري ہيں-
مظاہرين يورپ ميں پائے جانيوالي سماجي ناانصافيوں پر سخت برہم ہيں - فرانس پريس کے مطابق يورپي مظاہرين جنھوں نے امريکا ميں وال اسٹريٹ مخالف تحريک سے حوصلہ ليا ہے فرينکفرٹ، اميسٹرڈم، ميڈرڈ اور لندن جيسے يورپي شہروں ميں کيمپ لگاکر سڑکوں پر بيٹھ گئے ہيں-فرينکفرٹ ميں مظاہرين يورپ کے سينٹرل بينک کي عمارت کے سامنے کيمپ لگا کر دھرنے پر بيٹھے ہوئےہيں- ادھر اميسٹرڈم ميں بھي مظاہرين نے شہر کے شئر بازار کي عمارت کے سامنے کيمپ اور خيمے نصب کرديئے ہيں- اس درميان جس چيز نے سبھي مظاہرين کو ايک نقطے پر جمع کرديا ہے وہ تبديلي کے لئے سب کا يکساں مطالبہ ہے - دوسري طرف يونان ميں سيکورٹي فورس کے اہلکار بھي حکومت کي اقتصادي کفايت شعاري کي پاليسي کے خلاف احتجاج کرنے والوں کي صف ميں شامل ہوگئے ہيں- يونان کے سيکورٹي اہلکار پير کو مظاہرين کي صفوں ميں شامل ہوگئے اور انہوں نے دارالحکومت ايتھنز کے مرکز ميں احتجاجي مظاہرہ کيا - يوناني مظاہرين نے حکومت کي اقتصادي کفايت شعاري کي پاليسي کے خلاف نعرے لگائے اور ان پاليسيوں کے نفاذ کے خاتمے کا مطالبہ کيا -
يوناني مظاہرين نے اس کے بعد پارليمنٹ کي عمارت کي جانب مارچ کيا اور اس کے سامنے اجتماع کرکے حکومت مخالف نعرے لگائے-دوسري طرف اطالوي طلباء نے بھي سرمايہ دارانہ نظام اور حکومت کي اقتصادي پاليسيوں کے خلاف شمالي شہر ورونا ميں مظاہرہ کيا- اٹلي کے ہزاروں اسکولي طلباء نے مغرب ميں حکمفرما سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف پير کو بڑا مظاہرہ کيا- اسکولي طلبا نے مظاہرے کے دورا ن حکومت کي اقتصادي پاليسيوں اور تعليم کے شعبے ميں بجٹ ميں کمي کے خلاف نعرے لگائے اور حکومت کے اس طرح کے اقدام پر اپنے غم و غصے کا اظہار کيا -
............
/169