17 اکتوبر 2011 - 20:30

اسپيکر پارليمنٹ ڈاکٹر علي لاريجاني نے تہران کے خلاف واشنگٹن کے بے بنياد سناريو کو امريکي عوام کي توہين کے مترادف قرار ديا ہے-

ابنا: مجلس شورائے اسلامي کے اسپيکر ڈاکٹر علي لاريجاني نے سوئزرلينڈ کے شہر برن ميں اخبارنويسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ايران کے خلاف امريکا کے حاليہ سناريو کو ايک بچکانہ کھيل بتايا اور کہا کہ امريکي حکام اس قسم کے اقدامات کے ذريعے امريکي عوام کي اہانت کر رہے ہيں-

انہوں نے اسي طرح آمروں کي حمايت کرنے کے سبب امريکا پر تنقيد کي اور کہا کہ حاليہ کچھ عشروں کے دوران امريکيوں نے ہميشہ ہي اپنے مفادات کے تناظر ميں آمروں کي حمايت کي ہے- مجلس شورائے اسلامي کے اسپيکر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي جانب سے علاقے کي عوامي تحريکوں کي حمايت کے سبب امريکا سخت برہم ہے، کہا کہ امريکي اپني غلطيوں کے سبب يمن اور بحرين ميں تشدد پھيلنے کا باعث بنے ہيں-

واضح رہے کہ امريکي حکام نے گزشتہ منگل کے ايک بے بنياد الزام ‏عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ايران نے واشنگٹن ميں سعودي عرب کے سفير کے قتل کي کوشش کي تھي- امريکا کے اس الزام کو نہ صرف اسلامي جمہوريہ ايران بلکہ دنيا کے متعدد خودمختار ممالک نے بھي مسترد کرتے ہوئے اسے بچکانہ الزام سے تعبير کيا ہے-

مجلس شورائے اسلامي کے اسپيکر ڈاکٹر علي لاريجاني عالمي بين پارليماني يونين کے ايک سو پچيسويں اجلاس ميں شرکت کے ليے سوئزرلينڈ کے دورے پر ہيں...........

/169