ابنا: چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بغیر مشاورت چیئرمین نیب کی تقرری پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور اس حوالے سے پارٹی چوبیس گھنٹوں میں فیصلہ کر لے گی۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب اپوزیشن لیڈر کو من پسند افراد کی اطلاع دیئے جانے کو مشاورت سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ نیب کا ادارہ متحرک ہو۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری اپوزیشن سے ہی مذاق نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی نفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی شخصیت پر اگر انہوں نے تبصرہ نہیں کیا تو کلین چٹ بھی نہیں دی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین اپنے کرتوتوں پر شرمندہ ہونے کے بجائے روز ایک نیا تماشا کھڑا کرتے ہیں۔ چوہدی نثار علی نے کہا کہ الطاف حسین کو قوم کی بیٹیاں اس وقت یاد کیوں نہ آئیں جب جامعہ حفصہ پر فاسفورس بم برسائے جا رہے تھے۔ ..........
/169