16 اکتوبر 2011 - 20:30

کابل… امریکی فوج نے پاکستان سے ملحقہ افغانستان علاقے میں سیکڑوں فوجی تعینات کردئے ہیں۔

ابنا: امریکی افواج نے اتوار کو افغانستان میں شمالی وزیرستان سے ملحقہ علاقے میں بھاری اسلحہ اور گولہ بارود اور ہیلی کاپٹروں سمیت اپنے سیکڑوں فوجی تعینات کردئے ہیں اور پاک افغان سرحد کو ہر طرح کی نقل و حرکت کیلئے سیل کردیا۔ افغان اور امریکی حکام نے صوبہ خوست کے گرباز علاقے میں کرفیو نافذ کردیا ہے اور گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔ یہ صورتحال پورا دن جاری رہی۔ غلام خان علاقے میں پاکستانی سیکورٹی حکام اور قبائلی ذرائع کاکہنا ہے کہ امریکی فوج علاقے میں ہفتہ اور اتوار کی درمیان شب پہنچی اور قریبی پہاڑیوں پر قبضہ کرلیا اورچوکیاں بھی قائم کرلیں۔  ..........

/169