16 اکتوبر 2011 - 20:30

لاہور… ملک میں بجلی کا بحران دوبارہ شدت اختیار کر گیا،، تیل اور گیس نہ ملنے سے کئی پاور ہاوٴسز بند ہوچکے،بجلی کی پیداوار صرف دس ہزار ایک سو میگا واٹ رہ گئی۔

ابنا: وزارت پانی و بجلی کے حکام کے مطابق پیپکو کی طرف سے تیل، گیس اور رقم کا انتظام نہیں ہو سکا جس کے نتیجے میں پیداوار مزید کم ہو کر 10100 میگاواٹ پر آ گئی ، حکام کا کہنا ہے کہ تیل گیس نہ ملنے سے صبا ،پاک جن ،اورینٹ ، دونوں نشاط پاور ،ہال مور جاپان نوڈیرو پاور ہاوسز مکمل بند ہو گئے ،،حب کو اور کیپکو کی جنریشن بھی آدھی رہ گئی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیلا ، منگلا اور غازی بروتھا سے پانی کا اخراج بھی کم ہواہے اور ہائیڈل پیداوار بھی کم ہوئی ہے جس سے لوڈشیڈنگ کا بحران ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے ،بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3 سے 5 گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے ہو گیا۔ صارفین نے صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 
..........

/169