14 اکتوبر 2011 - 20:30

کراچی (رپورٹ)دہلی میں اسرائیل اور افغانستان کے سفیروں نے پرائم منٹسر آفس میں وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ سے ملاقات کر کے اسرائیل اور افغانستان کے دوروں سے متعلق بات چیت کی۔

ابنا: کہا جارہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان پہلے اسٹریٹجک معاہدے کے بعد بھارتی وزیراعظم کا دورہ افغانستان طے ہوگیا ہے۔ وزیراعظم بھارت اپنے دورے کے حوالے سے اتحادیوں اور اپنی فورسز کی کمانڈز سے صلاح مشورے کرنے میں مصروف ہیں، کہا جارہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم اپنے دورہ افغانستان کے دوران افغانستان کے عوام ، حکومت اور افغانستان کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے بھارت کے کردار کے بارے میں کئی اہم اعلانات کریں گے۔ ادھر اسرائیل کے سفیر نے بھی دورہ اسرائیل کے حوالے سے وزیراعظم بھارت سے کئی اہم امور اور بھارت اور اسرائیل کے درمیان سال 2010 کے معاہدوں اور سال 2012 کے نئے معاہدوں کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔
..........

/110