ابنا: سیلاب کے باعث سانگھڑ میں ڈیڑھ ماہ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں ،بدین کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک اور ادویات کی قلت نے سنگین صورت اختیار کرلی ہے، سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ خوراک کی فراہمی بند ہونے سے وہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں،،جبکہ انتظامیہ کے مطابق متاثرین کو خوراک کی فراہمی جاری ہے،خیر پور گمبوہ،نہر موری،ملکانی شریف ،سمن سرکار سمیت طویل ساحلی پٹی سیپانی کی نکاسی کا کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے ،،میر پور خاص میں سیلابی پانی نکالنے کا کام جاری ہے،لیکن میر کالونی اوررفسر ٹاوٴن سمیت کئی رہائشی علاقوں میں پانی موجود ہے،ریلوے سب وے برج12 فٹ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے آمدورفت کیلئے بند ہے، سانگھڑکیسرکاری اسکولوں کوریلیف کیمپوں میں تبدیل کرنے کی وجہ سے ڈیڑھ ماہ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔ ..........
/169