ابنا: امريکا کي پوليس نے بوسٹن کے عوام کے پرامن مظاہرے پر حملہ کيا اور لوگوں کو زد و کوب کرکے لاکھوں لوگوں کے اجتماع کو منتشر کرنے کي کوشش کي- پوليس نے ايک سو تيس لوگوں کو گرفتار بھي کر ليا- اس رپورٹ کے مطابق بوسٹن کي پوليس نے عوام کے خلاف تشدد کے علاوہ خيموں اور سليپنگ بيگ سميت لوگوں کے ذاتي سامان کو بھي ضبط کر ليا- پوليس نے اسي طرح بوسٹن کے لوگوں کو دھرنا دينے کي بھي اجازت نہيں دي-
گزشتہ کچھ ہفتے سے پورے امريکا ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف وسيع مظاہرے جاري ہيں اور لوگوں نے شيکاگو پر قبضہ کرو کے نعرے کے ساتھ شيکاگو کر سينٹرل بينک کے سامنے مظاہرے کيےہيں- بوسٹن اور شيکاگو کے علاوہ امريکا کے ديگر ساڑھے بارہ سو شہروں ميں بھي سرمادارانہ نظام کے خلاف مظاہرے ہوئے ہيں- نيويارک، واشنگٹن ، بوسٹن اور امريکا کے ديگر شہروں ميں مظاہرين نے اپنے آپ کو ننانوے فيصد بتايا ہے اور اس کے ذريعے ان امريکي شہريوں کي جانب اشارہ کيا ہے جو اپنے بل چکانے سے بھي عاجز ہيں- دريں اثنا وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک نے اب امريکي ارب پتيوں کے گھروں کا رخ کر ليا ہے جہاں مظاہرين نے احتجاج کرتے ہوئےان سے ايمانداري سے پورا ٹيکس دينے کا مطالبہ کيا ہے- مظاہرين نے نيويارک ميں احتجاج کرتے ہوئے مين ہٹن کے اس پاش علاقے کا رخ کيا جہاں عالمي ميڈيا گروپ کے سربراہ روپرٹ مرڈوک، ڈيوڈ کوچ، جمي ڈائمن سميت کئي ارب پتي رہتے ہيں- سيکڑوں مظاہرين نے سينٹرل پارک کے داخلي راستے پر جمع ہو کر نعرے بازي کي اور مرڈوک کے گھر کے سامنے مظاہرہ کيا-
رپورٹ کے مطابق وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک ميں امريکا بھر کے چھپن کيمپس سے طلبا بھي شرکت کر رہے ہيں جس سے اس تحريک ميں مزيد شدت اور وسعت آگئي ہے -..........
/169